9 جولائی 2015 - 11:29
ہمیں ایران کی مذاکراتی ٹیم پر فخر ہے: صدر مملکت

صدر مملکت 'حسن روحانی' نے کہا ہے کہ ہمیں ایرانی جوہری مذاکراتی ٹیم میں شامل سفارتکاروں کی کارکردگی پر فخر ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر مملکت 'حسن روحانی' نے کہا ہے کہ ہمیں ایرانی جوہری مذاکراتی ٹیم میں شامل سفارتکاروں کی کارکردگی پر فخر ہے جو اس وقت 'ویانا' میں جاری مذاکرات میں بہت بہادری سے ایرانی قوم کے حقوق کا بھرپور دفاع کررہے ہیں.

ان خيالات كا اظہار حجت الاسلام و المسلمين حسن روحاني نے گزشتہ رات يونيورسٹي كے پروفيسروں اور ڈاكٹروں كے ايك گروپ سے خطاب كرتے ہوئے كيا.
اس موقع پر انہوں نے كہا كہ جب ميں مذاكرات كو ديكھتا ہوں تو مجھے اپنے ايراني سفارتكاروں پر فخر محسوس ہوتا ہے جو بہادري سے اپني قوم كے حقوق كا بھرپور انداز سے دفاع كررہے ہيں.
انہوں نے اس اميد كا اظہار كيا كہ ايران بشمول جوہري مذاكرات كے ہر شعبے ميں كاميابي حاصل كرے گا.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲